جاپان میں روبوٹس نے ڈگریاں حاصل کرلیں

420
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران جاپان میں طلبا و طالبات نے گریجویشن کی تقریب میں اپنے اپنے نمائندہ روبوٹس بھیج کر کانووکیشن میں شرکت کی اور ڈگریاں وصول کی ہیں۔
یہ تقریب 28 مارچ کو جاپانی شہر چیوڈا کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں وائس چانسلر سمیت چند لوگ ہی موجود تھے۔ دوسری جانب حکومتی احکامات پر سختی سے عمل بھی ضروری تھا۔ اسی وجہ سے ہر طالبعلم کے لیے اس کے نام سے موسوم روبوٹ بنائے گئے جو اس تقریب میں شریک ہوئے اور رئیس الجامعہ سے ڈگری وصول کی۔
اس دوران روبوٹ پر لگی ٹیبلٹ نما اسکرین پر طالبعلم نظر آرہا تھا جبکہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے سارے طالبعلم ویڈیو کیمرے کے ذریعے پورا منظر دیکھ رہے تھے۔
روبوٹ کے چہرے پر طالبعلموں کی تصویر تھی اور وہ ایک ہاتھ ہلاسکتے تھے جسے اٹھا کر روبوٹک بازو کے ذریعے ڈگری یا تمغا وصول کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام روبوٹس نے گریجویشن تقریب کا گاؤن بھی پہن رکھا تھا۔