بلد?ات? انتخابات م?? بد نظم? ?? ذم? دار ال??شن ?م?شن ??، عمران خان

282

 پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت پر تنقید بلا جواز ہے۔ بد انتظامی اور بد نظمی کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے دھرنا نواز شریف کے استعفے کے لئے دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں حقیقی جمہوریت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اتنا بڑاالیکشن کرانا آسان کام نہیں تھا ، بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت پر تنقید بلا جواز ہے۔ بد انتظامی اور بد نظمی کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔ زرداری اور نواز شریف نے ماضی میں دوبار حکومت کی اور ایک باربھی اپنے دورحکومت میں خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرواسکے۔

عمران خان نے کہا کہ اتنے بڑے الیکشن میں بدنظمی ہونے کی پوری طرح امید تھی جس سے نمٹ نے کے لئے الیکشن کمیشن کو اقدامات کرنے چاہیے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوکہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کی تحقیقات کرائیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان میٹرو بنانے سے نہیں بنتا ہے۔ زرداری اور نواز شریف نے ماضی میں دوبار حکومت کی اور ایک باربھی اپنے دورحکومت میں خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرواسکے۔

میاں افتخار سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں افتخار ایک بہادر آدمی ہیں ، پرویز خٹک یا میری طرف سے انکی گرفتاری سے متعلق کوئی ہدایات پولیس کو نہیں دی گئی ۔ خیبر پختون خواہ کی پولیس اپنے معاملات میں آزاد اور ہر طرح کی سیاسی مداخلت سے پاک ہے۔ تحریک انصاف کی  طرف سے ان کی ایف آئی آر کے متعلق خیبر پختون خواہ کی پولیس کو کوئی ہدایت نہیں دی گئی۔

 عمران خان نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں دھاندلی کے االزامات تحریک انصاف پر لگا رہے ہیں وہ الیکشن ٹریبونل جائے۔ انکا کہنا تھا کہ انتخابات میں بدانتظامی کی تحقیقات چیف الیکشن کمشنرکرائیں۔