راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بدترین فائرنگ۔ آزاد کشمیر کے کریلہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، 1 خاتون شدید زخمی ہوگئی، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے چین کے بعد پاکستان کی سرحد پر بھی اشتعال انگیز کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔