سید منور حسن کی رحلت سے جماعت اسلامی ایک عظیم قائد سے محروم ہوگئی

165

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کی نائب ناظمہ بشری صادقہ ،ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب،نائب ناظمہ ضلع فہمیدہ الیاس اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی دیگر رہنمائوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باہمت عظیم بہادر نڈر انسان تھے ان کی رحلت سے جماعت اسلامی پاکستان ایک عظیم قائدسے محروم ہوگئی دنیابھرکی اسلامی تحریکات بھی آج اچھے قائداور مدبر سے محروم ہوگئی ،ان کی وفات سے اسلامی دنیامیںبہت بڑا خلا پیدا ہوگیاہے وہ اپنی ذات میں بھی مثالی انسان تھے۔ انہوں نے اپنے علم اورفہم سے ہمیشہ جماعت کے افراد کی تربیت کی وہ لاکھوں افراد کے روحانی باپ تھے وہ درویشی اورعلم وعمل میں سب کے لیے نمونہ رہے لاکھوں دلوں کو اسلام کی طرف راغب کیا وہ اپنی ذات میں ایک نظریہ اور جہد مسلسل رہے وہ اس ملک پاکستان میں اسلامی نظام کے خواں رہے ۔ انہوں نے ہمیشہ حق کی آوازہ بلندکی،جے آئی یوتھ وومن ونگ کی ضلعی صدرفریحہ کاشف،سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت نصر الاسلام اوردیگر شعبہ جات کی ذمے داران ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے وہ باہمت اور عظیم انسان تھے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور محترمہ عائشہ سید اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین