پ??رول?م مصنوعات ?? ق?متو? م?? ردوبدل، اطلاق رات 12 بج?

195

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں کی مد میں حکومت 6 ارب روپے کی سبسڈی دی رہی ہے۔ انکا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے تمام بوجھ صارفین کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین کو 6 ارب روپے کی  سبسڈی دی جائی گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے،  ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 87 روپے 12 پیسے ، ہائی آکٹین کی قیمت 83 روپے 81 پیسے، مٹی کا تیل فی لیٹر64 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 61 روپے 67 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔