مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری

166

xسری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا‘ فوج کے اہلکاروں نیضلع اسلام آباد کے علاقے بیج پاڑہ میں فائرنگ کرکے 8 سالہ نہان بٹ کو شہید کردیا۔ رواں ماہ اب تک 23 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے ترال میں رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔