سڈنی میں جاری آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن سپر سیریز ٹورنامنٹ میں چین کے چن لانگ نے مینز اور اسپین کی کیرولینا نے ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔
آسٹریلیا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں مینز سنگل ایونٹ کے فائنل میں سٹار چینی پلیئر اور عالمی نمبر ایک چن لانگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ڈنمارک کے پلیئر وکٹر ایکسل کو سخت مقابلے کے بعد 21-12، 14-21 اور 21-18 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسری جانب ویمنز سنگل ایونٹ کے فائنل میں اسپینش سٹار کیرولینا نے شاندار کھیل کی بدولت حریف چینی پلیئر شکسیان کو سخت مقابلے کے بعد 21-19 اور 21-16 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔