افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید ایک برس توسیع کا فیصلہ

275

پشاور ( آن لائن )کورونا وائرس کے باعث افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید 1سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے افغان مہاجرین کی مدت ختم ہونے میںدو دن تیس جون کو افغان مہاجرین کی مدت ختم ہو جائیگی ملک بھر میں قیام پذیر 14لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی پی او آر کی مدت تیس جون کو ختم ہو رہی ہے گزشتہ سال حکومت نے پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے ملک میں قیام کی توسیع میں ایک سال کا اضافہ کیاتھا افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ بھی بندہے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی میں مزید ایک سال کی توسیع کورونا وائرس کے باعث کی جا رہی ہے ۔ جس کی منظوری کل دیدی جائیگی ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے ۔