راولپنڈی ( خبرایجنسیاں)پاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو کنٹرول لائن پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایاگیا یہ 9 واں بھارتی ڈرون ہے۔خیال رہے کہ 5 جون کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون خانجر سیکٹر میں مار گرایا تھا۔