راولپنڈی (آن لائن) ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس امیر بھٹی نے پاکستان لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل رولز1976ء میں ترمیم کے ذریعے نوجوان وکلا کے ووٹ کے حق پر محروم کرنے کیخلاف درخواست پرپاکستان بار کونسل کا ترمیمی بل معطل کردیا ہے۔ حمیرچیمہ ایڈووکیٹ سمیت دیگرنوجوان وکلا نے حسیب شکور پراچہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں پاکستان بار کونسل رولزکی سیکشن 175Kمیں ترمیم کرکے نوجوان وکلا کو 2سال تک ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کوچیلنج کیا تھا۔ عدالت نے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کو طلب کیا تھا لیکن طلبی کے باوجودوہ گزشتہ روز عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔