عام مشاہدات اور اُن کی سائنسی وجوہات

670

1) ایلفی اپنی بوتل میں کیوں نہیں چپکتی؟

جواب: ایلفی اشیاء سے اسی وقت چپک سکتی ہے جب وہ ہوا سے تعامل (react) کرے۔ بالفاظ دیگر اگر ہوا نہیں ہوگی تو ایلفی اپنے چپکنے کی صلاحیت کھودے گی۔ اسی لئیے جب بوتل میں ایلفی کو ڈالا جاتا ہے تپ پہلے بوتل سے ساری ہوا کو خارج کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایلفی اپنی بوتل میں چپکتی نہیں۔

2) بجلی کے تاروں پر بیٹھے ہونے کے باوجود پرندوں کو جھٹکا کیوں نہیں لگتا۔

جواب: بجلی کسی کو اسی وقت نقصان پہنچا سکتی ہے جب اُس کا سرکٹ مکمل ہوجائے۔ چونکہ بجلی کے عام طور پر 2 تار ہوتے ہیں جن میں سے ایک کو live wire کہا جاتا ہے جبکہ دوسرے کو ground wire کہا جاتا ہے۔ ان کا سرکٹ اسی وقت مکمل ہوگا جب یا تو دونوں تاریں براہِ راست جُڑ جائیں یا کسی ایسی چیز سے جُڑ جائیں جس سے دونوں تاروں کے درمیان کرنٹ پاس ہوجائے جیسے لوہا وغیرہ۔ لیکن آپ نے دیکھا ہوگا کہ پرندے صرف ایک تار پر بیٹھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سرکٹ مکمل نہیں ہوتا اور پرندوں کو نقصان نہیں ہوتا۔

3) کہنی کے اچانک کسی چیز سے ٹکرانے پر کرنٹ لگنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟

جواب: یہ کرنٹ جیسا احساس دراصل ایک رگ کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ ہماری گردن سے شروع ہوکر ہمارے بازوؤں سے ہوتی ہوئی ہمارے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی تک جاتی ہے۔ اس رگ کو ulnar nerve کہا جاتا ہے۔ ہماری کہنی جس وقت اچانک کسی چیز سے ٹکراتی ہے تو بعض اوقات سارا دباؤ ہماری اسی رگ پر پڑتا ہے جس سے یہ دب جاتی ہے اور عارضی طور پر ہمارے دماغ سے اس رگ کے رابطے میں رکاوٹ آنے لگتی ہے جو کہ ہمیں کرنٹ کی صورت میں محسوس ہوتی ہے۔

4) کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھروں میں سے صرف مادہ مچھر ہمیں کاٹتی ہے! اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب: اصل میں خون مچھر کی بنیادی خوراک ہی نہیں بلکہ انکے لئیے بنیادی nectar juice کی حیثیت بھی رکھتا ہے (جو بالخصوص پھولوں سے حاصل ہوتا ہے)۔ ممچھر اپنی توانائی کیلئے nectar کا تو استعمال کرلیتے ہیں لیکن مادہ مچھر کو اپنے انڈوں کیلئے جس پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے وہ صرف خون میں پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف مادہ مچھر انسانوں کو کاٹتی ہے۔

5) سوئی پانی میں ڈوب جاتی ہے لیکن لکڑی کا بلاک پانی میں کیوں نہیں ڈوبتا؟

جواب: سائنس کی زبان میں Density کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ پر مادے کی کثافت یعنی Density الگ الگ ہوتی ہے۔ ہر وہ چیز جس کی کثافت پانی سے زیادہ ہوگی وہ پانی میں ڈوب جائے گی جبکہ جس کی کثافت پانی سے کم ہوگی وہ چیز تیرتی رہے گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اُس کا وزن کتنا ہے۔ چونکہ لوہے یا اسٹیل کی کثافت پانی سے زیادہ ہے تو سوئی ڈوب جاتی ہے جبکہ لکڑی کی کثافت پانی کی کثافت سے کم ہے تو وہ تیرتی رہتی ہے۔