پول?س ن? م?ا? افتخار ?و م?ر? ح?م پر گرفتار ن??? ??ا ، پرو?ز خ??

222

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے پولیس نے میاں افتخارحسین کو نہ میرے حکم پر پکڑا نہ رہا کر سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں پولیس سیاست سے مکمل طورپرپاک ہے، اس لئے خیبرپختونخوا کی پولیس کو پنجاب اورسندھ کی پولیس سے نہ ملایا جائے ۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا میں نے پولیس کو حکم دے دیا ہے کہ میاں افتخار کا معاملہ بغیر دباؤ کے میرٹ پر نمٹائے اور ہم میاں افتخار حسین کے معاملے پر خیبرپختونخوا کی آزاد پولیس کا ہر فیصلہ قبول ہو گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے پولیس نے میاں افتخارحسین کو نہ میرے حکم پر پکڑا نہ رہا کر سکتی ہے۔