راولپنڈی (اے پی پی) دفاع پاکستان کے عظیم فریضے کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت کیپٹن کرنل شیر خان(نشان حیدر) اور حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 21واں یوم شہادت بالترتیب ان کے آبائی علاقے صوابی اور غدر (گلگت بلتستان) میں منایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی تقاریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیجانب سے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، ناردرن ایریا کے کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے شہدا کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔