آرمی چیف کا کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ ، سرحدی انتظامات کی تعریف

130
پشاور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جارہی ہے

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیا، سرحدپر باڑ کی تنصیب سمیت سرحدی انتظامات کے لیے اقدامات، سیکورٹی کی بہتر صورتحال کوسراہا اور کووڈ 19سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی معاونت ، خصوصاًمؤثر کوششوں کی بھی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو کورہیڈکوارٹرزپشاورکادورہ کیاجہاں آرمی چیف کو قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، ان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور سیکورٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور سرحدپر باڑ کی تنصیب سمیت سرحدی مینجمنٹ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ قبل ازیں ہیڈکوارٹرز آمد پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔