1) سوڈیم ان دھاتوں میں سے ایک ہے جو کہ پانی سے ٹکرا کے فوراً جل اٹھتی ہیں۔ شعبدہ باز اسی دھات کو اپنے جادو میں استعمال کرتے ہیں۔
2) سیزیم ایک ایسی دھات ہے جسے اگر شیشے کے گلاس میں دالا جائے تو ری ایکشن اتنا تیز ہوگا کہ شیشے کا گلاس ٹوٹ جائے گا۔
3) زیادہ سردی پڑنے سے پانی کے پائپ اس وجہ سے پھٹ جاتے ہیں کیونکہ پانی کا درجہ حرارت جب 4C سے کم ہوجائے تو وہ پھیلنے لگتا ہے۔
4) سب سے پہلے سرجری مصر میں کی گئی جہاں سال قبل مسیح کی ایک انسانی کھوپڑی ملی ہے جس کے 2 دانت آپریشن کر کے نکالے گئے تھے۔
5) چاہے بادل ہوں یا نہ ہوں، آسمانی بجلی 1 منٹ میں 5 ہزار مرتبہ زمین سے تکراتی ہے۔
6) اگر آپ ایک ایٹم اور نیوکلیس کے درمیان فرق کو سمجھنا چاہتے ہیں تو اس طرح سے کرسکتے ہیں کہ اگر ایٹم ایک اسٹیڈیم ہے تو نیوکلیس اس کے بیچ میں پڑا ہوا ایک مٹر کا دانہ ہوگا۔
7) خالص ہیرے کی پہچان ایک یہ بھی ہے کہ جب آپ سے پانی میں ڈالیں گے تو نظر نہیں آئے گا۔
8) اگر 10 لاکھ ایٹمز کو ایک لائن میں رکھیں تو اس کی موٹائی ایک انسانی بال کے برابر ہوگی۔
9) مریخ کے 2 چاند ہوتے ہیں۔
10) مریخ کا 1 سال زمین کے 2 سال کے برابر ہوتا ہے۔