بھارت: جہیز میں موٹرسائیکل نہ دینے پر دلہن کا قتل

267

نئی دہلی: بھارتی شہر رامپور میں دلہن کے گھر والوں کی جانب سے جہیز میں موٹر سائیکل نہ ملنے پر سسرال والوں نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 21 سالہ شائستہ کی شادی 4 ماہ قبل سلمان نامی لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی۔ سسرال والے دلہن کو جہیز میں کمی اور موٹرسائیکل نہ دینے پر متواتر اذیت کا نشانہ بنایا کرتے تھے تاہم ایک دن لڑکی کو کھانے میں زہر ملا کر قتل کردیا گیا۔

لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیے جانے کی اطلاع پڑوسوں نے پولیس کو دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کے دولہے اور دیگر 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔