جنوبی کوریا کے شہر سیول کے 64 سالہ مئیر پارک ون نے اپنی سیکریٹری کی جانب سے جنسی ہراسگی کا الزام لگنے پر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پارک ون کی سیکریٹری نے اُن پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز مئیر لاپتہ ہوگئے تھے۔
مئیر کی بیٹی نے پولیس کو اپنے والد کی گمشدگی کی اطلاع دی جس پر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا اور بالآخر ان کی لاش شمالی سیول سے برآمد کرلی گئی۔
لاش کے ساتھ ایک نوٹ بھی برآمد ہوا جس پر لکھا تھا کہ میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ ان سب کا شکریہ جو میری زندگی میں میرے ساتھ آئے اور اپنے گھر والوں سے معذرت خواہ ہوں کہ میں ان کے لیے ہمیشہ دکھ کا باعث بنا۔