ملک میں پالیسی سازوں نے  کبھی کام نہیں کیا، ظہور بلیدی

109

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراطلاعات بلوچستان ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پالیسی سازوں نے کبھی اپنے شعبے سے وابستہ کام نہیں کیا، قانون، پالیسی ساز اور بیورو کریسی آئین پاکستان کے تحت کام کرے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا۔ کوئٹہ کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ میں 29ویں مڈ کیریئر کورس کے شرکا کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آئی ایم کا بلوچستان میں مینجمنٹ کے حوالے سے کردار اہم ہے۔