معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،شیخ امتیاز حسین

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امریکاپاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور جب بھی معیشت پر برا وقت آیا تاجر برادری نے اس کی بہتری اور بحالی کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کیا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ دنیا بھر میںموجود پاکستانی سفارتخانوں کے ٹریڈ اتاشیوں کے ذریعے ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کو ششیں کرنی چاہئیں کیونکہ معیشت کے لیے ایکسپورٹ کا بڑھنا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ جب تک معیشت کی بحالی اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں بنا یا جا ئے گا ایکسپورٹ نہیں بڑھ گئی جس کے لیے ضروری ہے کہ صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیںتا کہ صنعتی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھولے جاسکیں جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن تاجروں اور صنعتکاروں کے ایسے ادارے ہیں جن کی تجاویز سے معیشت میں بہتری آسکتی ہے حکومت کوچاہیے کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور کے سی سی آئی کے منتخب نمائندوں سے تجاویز لے کر ان پر عمل کرے چونکہ جب تک تاجر اور صنعتکاروں کی آراء یا تجاویز کو حکومت اہمیت نہیں دے گی ملکی معیشت بہتر نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ اگر حکومت معاشی ٹیم میں تاجروں اور صنعت کاروں کو بھی بطور مشیر شامل کرلے تو ملکی معیشت میں بہتری آسکتی ہے کیونکہ صنعتوں کو پہیہ چلانے کے لیے ایسے اقدامات کرنے ضروری ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور صنعتوں کوبلا تعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔