اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔ چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا کے بعد آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی 11جولائی 2020 ء میں 22 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد مملکت خداداد نے آبادی کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 1950ء سے جولائی 2020ء تک پاکستان کی آبادی میں 6 گنا
اضافہ ہوا، ملک کی موجودہ سالانہ شرح پیدائش2اعشاریہ 8 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق آبادی میں اضافے سے ملکی وسائل پربوجھ میں اضافہ ہورہا ہے۔