چمن بارڈر اور بادینی بارڈر کی بندش بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج

345

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان نے چمن بارڈر کی بندش اور بادینی بارڈر کی عدم بحالی کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلو چستان کے عہدیداران نے سینئر قانون دان ثناء اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے گزشتہ روز آئینی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چمن بارڈر کی بندش اور بادینی بارڈر کی عدم بحالی سے بلوچستان کے صنعت و تجارت، ایکسپورٹ و امپورٹ اور سروس بیسڈ انڈسٹریز تباہ حالی کا شکار ہے اور چمن بارڈر پر ہونے والے تجارت طورخم اور ایران منتقلی کے بھی خدشات پیدا ہوچکے ہیں