احتساب اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘ گورنر پنجاب

55

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ احتساب اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، اپوزیشن ٹائم پاس کرنے کے لیے 2023ء تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔چودھری محمد سرور سے پارٹی اور دیگر وفود نے گورنر ہائوس میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوالے نہیں، حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیا مربھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے،اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں۔ گورنرپنجاب نے مزید کہا ملکی
ترقی ترجیح ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے لیے حکومت 30 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبے کو ترقی دینے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔