پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

95

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک)پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا ہے۔ اس بات کا اعلان نوجوانوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعرات کو ایک وڈیو پیغام میں کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے نوجوانوں کے لیے اقدامات کے باعث ممکن ہوا جن میں نوجوانوں کی کونسل کا قیام اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کامیاب
جوان اور ہنرمند پاکستان پروگرام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اب شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کے اجلاسوں اور پروگراموں کے تبادلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کے مہارتوں کی ترقی کے پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے۔