مکیش امبانی کو 2.5 ارب ڈالرز کا نقصان، ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 نمبر نیچے آگئے

356

نئی دہلی: بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی اڑھائی ارب  ڈالرز کا نقصان ہونے کے باعث دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 نمبر نیچے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی کمپنی ‘ریلائنس’ کے سالانہ اجلاس کے دوران کمپنی کے اسٹاک 6 فیصد گرگئے جس کے نتیجے میں مکیش امبانی کے کُل اثاثہ جات  کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مکیش امبانی نے اجلاس میں سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے موخر ہونے کا بھی بتایا۔

استاک گرنے کے باعث 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہونے کی وجہ سے مکیش امبانی دنیا کے ارب پتی کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصان کے بعد اب مکیش امبانی کے کُل اثاثہ جات کی قیمت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے جو کہ لارے پیج، ایلن مسک، سرگئی برن سے بھی کم ہے۔