سان فرمن فیسٹیول، موت سے پنجہ آزمائی کا تہوار

644

دنیا میں منعقد ہونے والے اہم میلوں میں سے ایک یونان کے شہر پمپلونا میں ‘سان فرمن فیسٹیول’ کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 6 جولائی سے 14 جولائی تک سجنے والے اس میلے میں زور آور اور بپھرے ہوئے بیل (bull) گلیوں میں کھُلے چھوڑ دیے جاتے ہیں جن کے سامنے ایڈوینچر کے شائقین افراد کا جم غفیر بھاگ رہا ہوتا ہے۔

بلاشبہ یہ جان جوکھوں کا کام ہے کیونکہ ان طاقتور اور غصیلے پیلوں کی ایک ٹکر یا ٹانگوں تلے روندے جانا موت کا ساماں کر جاتا ہے۔

بہرحال یہ مجمع گلیوں کوچوں میں ان بیلوں کے سامنے دوڑتے ہوئے ان کو ایک بڑے میدان (bull ring) میں لے آتا ہے جہاں پر ہزاروں افراد کے سامنے پروفیشنل بُل فائٹرز ان بیلوں کو للکارتے ہیں اور یہیں سے شروع ہوتا ہے دنیا کا دلچشپ لیکن خطرناک ترین مقابلہ جس میں بُل فائٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہاتھ میں موجود نوکیلے تیروں سے بیل کو کچوکے لگاتا رہے حتیٰ کہ زیادہ خون بہنے کے باعث وہ ادھ موا ہوکر زمین پر گر پڑے۔

دوسری جانب بُل بھی کسی سے ک نہیں ہوتے اور وہ ہر ممکن انداز سے اپنے مخالف کا مقابلہ کرتے ہیں اور ان پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہیں جس سے کبھی کبھار بُل فائٹر کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

اس دلچسپ اور خونی مقابلوں میں سخت قوانین نافذ کیے جاتے ہیں تاکہ کسی کی جان لاپروائی کے باعث ضائع نہ ہوجائے