سعودی عرب: غیر ملکی ملازمین کیلئے ایک بڑی خوشخبری

457

ریاض: سعودی حکومت نے نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کے لیے انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق سعودی حکومت نے پرائیوٹ اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو انشورنس اسکیم کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی افرادی قوت و سماجی بہبود کے وزیر احمد الراجحی کا میڈیا بریفنگ کے دوران حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس اسکیم پر عملدر آمد کے جملہ اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی نجی کمپنیوں میں ملازم غیر ملکیوں کے حقوق و بقایا جات کیلئے یہ انشورنس اسکیم کی منظوری دی گئی ہے جس کے باعث ملازمین کے معطل حقوق اور بقایا جات کے مسائل باآسانی حل ہوجائیں گے۔