ر?ن صوبائ? اسمبل? راناشمشاد اور ان ?? ب??? ?? نمازجناز? ادا

243

گوجرنوالہ کی تحصیل کامونکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ شب کار پر فائرنگ سے ایم پی اے رانا شمشاد،بیٹےشہباز احمد اور دوست شاکر محمود سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔مقتولین کی نماز جنازہ کامونکی میں ادا کی گئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت اہم سیاسی شخصیات ،ن لیگ کی مقامی قیادت اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب چودھری شمشاد اور ان کے بیٹے کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق شمشاد خان کو6گولیاں لگیں اور ساتویں گولی چھو کرگزری جب کہ شمشاد خان کے بیٹے شہبازاحمد اور دوست شاکر محمود کو 2،2گولیاں لگیں۔