چینی صدر زی چن پنگ نے فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں اسرائیل کے قبضے کیخلاف فلسطینی موقف کی حمایت کی۔
خبرساں ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق چینی صدر زی چن پنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں زی چن پنگ نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کی۔
زی چن پنگ نے اسرائیل کی قبضہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں تاہم چین اسرائیل کو مغربی کنارے پر قبضے سے روکنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام عالمی لیڈروں کو اسرائیل کے جارحانہ اقدام کیخلاف متحد ہونا چاہئیے اور خطے میں امن کو یقینی بنانا چاہئیے۔