نجم س???? ?ا آئ? س? س? ?? صدارت س? دستبردار ?ون? ?ا اعلان

198

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور نامور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرنجم سیٹھی کو کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے یکم جولائی سے آئی سی سی صدر کے عہدے کا چارج سنبھالنا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں انہوں نے آئی سی سی کی صدارت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

پیغام میں انہوں نے لکھا کہ “میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آئی سی سی کی صدارت سےدستبردار ہوجاؤں، پی سی بی سے میری درخواست ہے کہ وہ کسی نامور سابق ٹیسٹ کرکٹر کو اس عہدے کے لیے نامزد کردے”۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی آئی سی سی کے آخری نان کرکٹرصدر ہوتے کیونکہ نئے قوانین کے تحت آئی سی سی کی صدارت کے لیے سابق کرکٹر
ہونے کی شرط رکھی گئی تھی۔