سانحہ اے پی ایس میں زخمی طلبہ کے کیس میں متعلقہ حکام سے جواب طلب

99

پشاور ( اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس سیٹ سے متعلق کیس میں کمانڈنٹ الیون کور، پی ایم ڈی سی اور کے ایم یو کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا‘ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ نے سانحہ اے پی ایس میں زخمی طلبہ کے لیے ایم بی بی ایس کی سیٹ مختص کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔