لبنان کے مقبوضہ علاقے میں حادثہ‘ اسرائیلی فوجی ہلاک

157

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے مقبوضہ علاقے شعبا فارمز میں ایک فوجی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔ صہیونی ریاست کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ 2 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرا جانے کے نتیجے میں پیش آیا جس سے ایک فوجی ہلاک اور ایک اہل کار زخمی ہو گیا۔ اُدھر شام میں بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر وادی گولان میں فوج کو ہائی الرٹ کیا ہے۔