جان ??ر? سائ??ل س? گر ?ر زخم?

179

امریکی وزیرخارجہ جان کیری فرانس کے تفریحی مقام پر سائیکل چلاتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں ، انہیں فوری طور پر وطن واپس روانہ کردیا گیا ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری ایران کے جوہری پروگرا م سے متعلق مذاکرات کے لئے ان دنوں سوئزر لینڈ میں موجو د تھے   ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ فرانس کے سرحدی علاقے میں پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہیں جس کے باعث کو فوری طور پر واطن واپس پہنچا دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ فرانس کے دورے کے بعد ان کا پیرس اور اسپین کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جان کیری بوسٹن شہر میں اپنے زاتی معالج سے علاج کرائیں گے اورانہیں ہیلی کاپٹرکے ذریعے فوری طور پرفرانس کےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔