ہمارے جسم کے تمام خلیات (Cells) کو بہتر انداز میں کام کرنے کیلئے آکسیجن نامی گیس کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر انہیں یہ گیس نہ ملے تو وہ کام نہیں کر پائیں گے اور نتیجتاً ہماری موت ہوجائے گی۔
یہ گیس اللہ تعالیٰ نے فضا میں پہلے سے ہی رکھ دی ہے جو کہ ہماری کُل ہوا کا تقریباً 21 فیصد ہے۔ پس ہمارے سانس لینے کا بنیادی مقصد اسی آکسیجن نامی گیس کو جسم کے اندر لے جانا ہوتا ہے تاکہ جسمانی خلیات بہتر انداز میں کام کرسکیں۔
(جیسا کہ آپ فلموں اور ڈراموں میں دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی ہسپتال میں اپنے منہ پہ خاص قسم ما ماسک چڑھائے بستر پر لیٹا ہوتا ہے، اس ماسک کی نالی ایک سلینڈر سے منسلک ہوتی ہے۔ جس اس کا کوئی دشمن وہاں آتا ہے تو وہ بس اُس ماسک کو اس مریض کے چہرے سے ہٹا دیتا ہے اور مریض کی موت ہوجاتی ہے۔ دراصل اس ماسک کے ذریعے اسے آکسیجن گیس مہیا کی جارہی ہوتی ہے۔ ایسے مریض کسی بیماری یا حادثے کے سبب ہوا سے آکسیجن نہیں لے سکتے۔ پس انہیں سلینڈر کے ذریعے وہ گیس مہیا کی جاتی ہے۔ جیسے کی گیس کا سلسلہ منقطع ہوتا ہے، اس آدمی کے جسمانی خلیات کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کے باعث وہ مر جاتا ہے۔