سانح? مستونگ ?ا مقدم? ?العدم (?وب? ا?)??خلاف درج

214

سانحہ مستونگ میں 22افراد کے قتل کا مقدمہ 2روز بعد کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یوبی اے)کےخلاف درج کرلیا گیا۔

تیس مئی کو مستونگ سے کراچی آنے والے 22مسافروں کو شاہراہ پشین پر شناخت کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔

پولیس نے تھانہ کھڈ کوچہ میں لیویز کی مدعیت میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے  میں یو بی اے کے عبدالنبی  سمیت 12افراد کو نامز د کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگرد ی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔