شفقت حس?ن ?و 9جون ?و پ?انس? د? جائ? گ?

167

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔مجرم کو 9جون کو پھانسی دی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بچے کے اغواء اور قتل کے الزام میں سزائے موت کے منتظر شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔شفقت حسین کو 9جون کی علی الصبح ساڑھے 4بجے کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

مجرم شفقت حسین کی پھانسی کی سزا دو بار ملتوی کی گئی تھی جبکہ صدرِ مملکت نے بھی شفقت حسین کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

مجرم نے2001ء میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے سات سالہ بچے عمیر کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا، جس پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی۔