روس کا یکم اگست سے ترکی، برطانیہ اور تنزانیہ کیلئے پرواز بحال کرنے کا فیصلہ

214

ماسکو: روسی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 1 اگست سے تین ممالک جن میں ترکی، تنزانیہ اور برطانیہ شامل ہیں، کیلئے روسی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 4 ماہ سے معطل یکم اگست سے برطانیہ، ترکی اور تنزانیہ کیلئے روسی پرواز بحال کردی جائے گی۔

روسی وزیر اعظم میخائیل مشوسٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان 3 مملک کیلئے پروازیں ماسکو، سینٹ پیٹرسبرگ اور روسٹو ان ڈون شہر کے ائیرپورٹس سے بحال ہوں گی۔

واضح رہے کہ روس نے مارچ سے کوروناوائرس وبا کے پھیلائو کے پیشِ نظر اپنی تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کیا ہوا تھا تاہم وبا میں کمی کے باعث روس نے ان 3 ممالک کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے.