پا?ستان زمبابو? ون ?? س?ر?ز،قوم? ?پتان ن? رنز ?? انبار لگادئ??

200

            لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین و ن ڈے سیریز میں پاکستانی چھائے رہے بیٹنگ کے شعبے میں کپتان اظہر علی سب سے آگے رہیں کپتان قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 75.66 کی اوسط سے 227 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔ انہوں نے مین آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ حاصل کیا۔

دوسرے نمبر پر محمد حفیظ رہے انہوں نے تین ون ڈے میچز کی تین اننگز میں 60.33 کی اوسط سے 181 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ دوسال بعد ٹیم میں شامل ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک نے تین میچوں میں 75.50 کی اوسط سے 151ا سکور کیا جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز میں سب سے کامیاب باﺅلر وہاب ریاض رہے جنھوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں 22 اوورز میں 23 کی اوسط سے 115 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

زمبابوے کے سکندر رضا کا دوسرا نمبررہا جنھوں نے تین اننگز میں 35.66 کی اوسط سے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ زمبابوے کے ہی اے جی کریمر رہے جنھوں نے 20اوورز میں 36 کی اوسط سے 108رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔