بلاول ب??و 7ما? بعد وطن واپس پ?نچ گئ?

202

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو7ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔

 پی پی کے نوجوان قائد اپنی بہن بختاور کے ہمراہ دبئی سے نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں جہاں سے وہ اپنی گاڑی میں سوار ہوکر بذریعہ سڑک بلاول ہاؤس روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹو کا طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ایئرپورٹ پر پی پی کی مرکزی قیادت ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو 7ماہ قبل وطن واپس آرہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ اپنے والد آصف علی زرداری سے ناراض ہوکر لندن چلے گئے تھے جہاں سے وہ چند دن قبل دبئی پہنچے ۔

سابق صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی جس میں معاملات حل کیے گئے ۔ چیئرمین اور شریک چیئرمین میں اختلافات ختم کرانے میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کلیدی کردار ادا کیا۔