قوم? اسمبل? ?ا دوسرا پارل?مان? سال م?مل

189

            اسلام آباد : ملکی تاریخ کی 14 ویں قومی اسمبلی نے اپنا دوسرا پارلیمانی سال مکمل کر لیا ہے۔ صدر مملکت کے 4 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد تیسرے پارلیمانی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

موجودہ قومی اسمبلی نے آئینی تقاضے کے تحت 132 دن پورے کر لئے ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی 11 مئی 2013ءکے عام انتخابات کے بعد وجود میں آئی تھی۔

قومی اسمبلی نے گزشتہ دو پارلیمانی سالوں کے دوران اہم قانون سازی کی جن میں اتفاق رائے سے آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ، فوجی عدالتوں کا قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کئے ۔

اس کے علاوہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گردی کے حوالے سے اپنی تجاویزات حکومت کو پیش کی ۔

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس منعقد ہوئے جس میں اہم قومی امور زیر بحث لائے گئے۔

تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز بھی چار جون کو صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے ہو گا۔ قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین دو مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔

اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مسلح افواج کے سربراہوں، سفارتکاروں سمیت اہم سیاسی شخصیات اور آئینی اداروں کے سربراہوں کو دعوت ناموں ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ذرائع ابلاغ سمیت پارلیمنٹ ہاﺅس میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو بھی خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے۔