?من ، حوث? باغ?و? ن? امر??? ش?ر?و? ?و اغوا ?رل?ا

250

            صنعا: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں حوثی قبائلیوں نے چار امریکی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کی رہائی کے لیے کی جانے والی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔

اخبار نے ایک روز قبل اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ باغیوں نےیرغمال بنائے امریکی شہریوں کو دارالحکومت صنعا کی مرکزی جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔

اخبار کے مطابق امریکیوں کی قید کا مقصد امریکہ کے ساتھ لین دین کرتے ہوئے اپنی شرائط منوانا بھی ہوسکتا ہےتین امریکی قیدی یمن میں نجی شعبے میں ملازمت کرتے تھے جب کہ یمن اور امریکہ کی دوہری شہریت کے حامل چوتھی قیدی کا پیشہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ قیدیوں سے متعلق بعض معلومات امریکی حکام اور قیدیوں کے اہلِ خانہ کی درخواست پر شائع نہیں کر رہا جنہیں خدشہ ہے کہ قیدیوں کے بارے میں معلومات کی اشاعت سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی عرب اور دیگر عرب ملکوں کے فضائی حملوں کو دو ماہ مکمل ہوچکے ہیں لیکن باغی تاحال اپنے مورچوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اور کوئی ایک بڑا شہر بھی ان کے قبضے سے آزاد نہیں کرایا جاسکا ہے