جامعہ کراچی: ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلہ انٹرویو4اگست سے ہوں گے

98

کراچی(صباح نیوز) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم)آئی سی سی بی ایس(جامعہ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2020 کے لیے اہل امیدواروں کے داخلہ انٹرویو 4 سے 13اگست کے درمیان ہوں گے۔ تمام انٹرویو صبح کے اوقات میں منعقد ہوں گے۔ انٹرویو سے متعلق مزید تفصیلات جامعہ کراچی کے ایڈمیشن پورٹل سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔