د?اندل? پر پشاور ?? 26پولنگ اس??شنز ?? انتخابات ?العدم قرار

249

الیکشن کمیشن نے پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بد نظمی، دھاندلی اور دیگر شکایات پر 26پولنگ اسٹیشنز کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرک ریٹرنگ افسر پشاور کی زیر صدارت انتخابات سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پولنگ کے دوران دھاندلی،بے قاعدگیاں اور بدنظمی پر 26پولنگ اسٹیشنز کو کالعدم قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسر کی رپورٹ پر مذکورہ پولنگ اسٹیشنز کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرک ریٹرنگ افسر کا کہنا ہے کہ 30مئی کے انتخابات کے دوران ہنگامی آرائی کے الزام میں 107افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔