عدالت عظمیٰ:آمد ن کیس‘خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیڑھ ماہ کیلیے ملتوی

143

سکھر(آن لائن)آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس‘خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیڑھ ماہ کے لیے ملتوی۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار خورشید شاہ کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت ڈیڑھ ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔اس سلسلے میں خورشید شاہ ضمانت کیس کے وکیل مکین کارڑا نے بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت درخواست عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری نے ملتوی کر دی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ ساڑے 10ماہ سے زیر حراست ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے وکلا کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔خورشید شاہ سمیت 18 لوگوں پر ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔