بج? س? پ?ل? عوام پر م?نگائ? بم گرا د?ا گ?ا، خورش?د شا?

218

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کے غریب عوام کے ساتھ ظلم ہوا، بجٹ سے پہلے بجٹ پیش کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح منی بجٹ پیش کرنے ہیں تو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فی صد اضافہ کیا جائے۔ ایسے میں پانچ  جون کو بجٹ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہی انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی کی منشاء پر نہ کیا جائے۔