تحفظ ناموس رسالت کے لیے تن من دھن قربان کردیں گے، علما کرام

259

ٹنڈو آدم، سکھر، حیدر آباد (پ ر) ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں، غازی خالد کو سلام پیش کرتے ہیں، قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے، انصاف جب قاضی نہیں کریگا تو غازی پیدا ہوجاتے ہیں، عدالت عظمیٰ توہین رسالت کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے احکامات جاری کرے۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، شبان ختم نبوت سندھ، پاسبان ختم نبوت پاکستان کی جانب سے جمعہ کو ملک گیر سطح پر ’’یوم آزادی عاشق رسول‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، خانیوال، کوئٹہ، کراچی، سکھر، حیدر آباد، کوٹری، جامشورو سمیت ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں مفتی محمد طاہر مکی، مولانا عبدالمجید ہالیجوی، حافظ رفیع الدین انڈھڑ، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، مولانا وہب اللہ ہالیجوی، قاری عبدالرحمن الحذیفی، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ محمد ایمان سموں، مولانا ابولراشد مدنی، ایم طلحہ رحمانی ایڈووکیٹ ودیگر نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے اپنا تن من دھن قربان کردیں گے۔ اس کا زندہ ثبوت غازی خالد کی جانب سے گستاخِ رسول کو جہنم واصل کرنا ہے۔ مفتی محمد طاہر مکی نے خطاب میں کہا کہ جب انصاف ’’قاضی‘‘ نہیں دیں گے تو اللہ ’’غازی‘‘ پیدا کردیتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتوں سمیت ماتحت میں جتنے مقدمات توہین رسالت کے زیر التواء ہیں بالخصوص ’’جنگ اور ڈان‘‘ اخبار اور ’’بونینزا اور پیراگون‘‘ کمپنیوں پر 1988ء سے علامہ احمد میاں حمادی نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے لیکن آج تک اس مقدمہ کا علم نہیں کیا ہوا۔ عاشقان رسول کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ خود اہانت رسول کا بدلہ لیں۔ علماء نے جمعہ کے اجتماعات میں غازی خالد خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انہیں رہا کیا جائے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے، انہیں پاک فوج کے اہم عہدوں سے ہٹایا جائے۔