وزیراعظم عید منانے اہل خانہ کیساتھ نتھیاگلی پہنچ گئے

75

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم پاکستان عمران خان اہلخانہ کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان 3 روز تک نتھیا گلی میں
قیام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان 3 روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحی منائیں گے جبکہ نمازِ عید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لاپروائی برتی گئی تو وائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔