اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عالمی وبا کورونا پر قابو پا لیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں اسد قیصر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے دوران عوام احتیاط کریں۔