اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 1.56 روپے بڑھا دی

85

اسلام آباد (صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے اگست کیلیے گھریلو اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت
میں ایک روپے 56 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے 48 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے جولائی کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں 3.96 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا تھا۔
اوگرا