اسلام آباد (نمائندہ جسارت)ایدھی فائونڈیشن، ملکی و غیر ملکی ائر لائنز ، سفارتخانے اور صوبائی حکومتیں ٹیکس ڈیفالٹرنکل آئے، ڈیفالٹرز کی فہرست میں 397ائر لائنز، فلائنگ کلب، سفارت خانے اور ایوی ایشن سروسز شامل ہیں،ائرلائنز کی لسٹ میں ائر فرانس، چارٹر، برٹش ائر سر فہرست، ائر کینیڈا، قطر ائر، ایمریٹس، اتحاد ائر، گلف ائر، ترکش ائر لائن بھی شامل ہیں جبکہ مقامی میں سیرین ائر، ائر بلیو، عسکری ائر، پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت بھی سول ایوی ایشن بھی نادہندہ نکلے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے ٹیکس چالان جمع نہ کرانے پر متعدد ملکی و غیر ملکی ائر لائنز اور اداروں کو ڈیفالٹ کر دیا۔سی اے اے کی جانب سے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ائرلائنز، اداروں اور کمپنیوں کو مراسلے بھی جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے میں ڈیفالٹرز کی فہرست میں 397ائر لائنز، فلائنگ کلب، سفارت خانے اور
ایوی ایشن سروسز شامل ہیں۔ائرلائنز کی لسٹ میں ائر فرانس، چارٹر، برٹش ائر سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ ائر کینیڈا، قطر ائر، ایمریٹس، اتحاد ائر، گلف ائر، ترکش ائر لائن بھی شامل ہیں۔بنگلا دیش، ایران، سعودی عرب، یو اے ای، چین، انڈونیشیا، عراق، کویت، جاپان، قطر، کرغیزستان، ناروے اور سری لنکا بھی سی اے اے کی ٹیکس نا دہندگان فہرست میں شامل ہیں۔تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ایتھوپیا، روس، نیوزی لینڈ، جرمنی اور اسپین کے سفارت خانے بھی ڈیفالٹ لسٹ میں موجود ہیں۔ سی اے اے کی جانب سے لاہور، پشاور، ملتان فلائنگ کلبز، کراچی ایرو کلب، شاہین فلائنگ کلب فیصل آباد کو بھی ڈیفالٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایدھی فانڈیشن، سیرین ائر، ائر بلیو، عسکری ائر، پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت بھی سول ایوی ایشن کے ٹیکس ڈیفالٹرز ہیں۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ اداروں کی جانب سے مالی سال 20-2019ء کے بلز کے ٹیکس پیمنٹ چالان جمع نہیں کروائے گئے، اس لیے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 20-2019 کے ٹیکس پیمنٹ چالان جلد از جلد جمع کروائیں۔