بے روزگاری سے پریشان دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی

120

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ،لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگاری سے پریشان دو بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی ۔بیوی بچوں کے ساتھ والدین گھر گئی ہوئی تھی۔نعش تین روز پرانی ہے، تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حد مکان نمبر 382 بلاک ڈی یونٹ نمبر 10 لطیف آباد سے30سالہ فہد ولدگلزار احمد کی پھندا لگی لاش ملی ہے، لاش تین روز پرانی بتائی جاتی ہے جس سے تعفن اٹھنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹائی اسپتال منتقل کردی۔ مذکورہ نوجوان دو بچوں کا باپ تھا اس کے والد گلزار احمد فورٹ تھانے میں پولیس اہلکار ہیں جن کے مطابق فہد لاک ڈاؤن کے باعث بے روز گاری سے پریشان تھا۔ اس کی اہلیہ اپنے دو بچوں کے ساتھ دو ماہ سے والدین کے گھر گئی ہوئی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جائے گا۔